شاہ فیصل، کورنگی اور لانڈھی زون میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز

 DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر ضلع کورنگی میں عوام کو صاف ستھرا سرسبز اور صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ برساتی نالوں کی صفائی اور نالوں سمیت سرکاری آراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی نگرانی میں اقدامات تیز کردیئے گئے۔

ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کے حوالے سے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کردیا گیا ضلع کورنگی کی تمام یونین کونسل کے گلی محلوں میں مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش اسپرے انجام دیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ ضلع کورنگی میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرا ،سرسبز اور صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک اور غیر قانونی اقدام کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ضلع کورنگی میں گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے۔