شاہ فیصل کالونی یوسی 9 اور 10 میں پاکستان پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف اور دینی جماعتوں کا اتحاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی یوسی 9 اور 10 میں پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف اور دینی جماعتوں کا اتحاد ہوگیا۔ مشترکہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے یوسی 9 وارڈ 3 سے کونسلر کے مشترکہ امیدوار سلیم الدین انصاری نے کہا ہے کہ مخالفین کو شکست دینے کے لئے متحد ہیں شہر کی رونقیں بحال کرینگی کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کے وقت پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری ،سٹی ایریا PS- 120 کے صدر چوہدری اصغر آرائیں اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے اس موقع پر پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف اور دینی جماعتوں کے رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا۔

کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے شہر قائد میں ہم خیال جماعتوں سے اتحاد کے ذریعے نئے سفر کا آغاز کرچکے ہیں رہنمائوں نے کہاکہ شہر کراچی کو اتحاد و بھائی چارگی اور امن کا گہوارہ بنا نے کی اشد ضرورت ہے اور انشا اللہ بلدیاتی انتخابات میں ہم خیال جماعتوں کا اتحاد کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور شہر کے عوام نیک اور صالح قیادت کواپنے بھر پور تائید کے ساتھ کامیاب بنا ئیں گے۔

Karachi Shah Faisal Colony News

Karachi Shah Faisal Colony News