شاہ فیصل کالونی یوسی 12 اور 14 میں مسلم لیگ ن کی حمایت یافتہ پینل کے کاغذات نامزدگی منظور

PML-N Karachi

PML-N Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں سندھ بھر سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرے گی ،کراچی سمیت سندھ بھر سے ہم خیال جماعتوں سے اتحاد کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں شہر کراچی کی تعمیر و ترقی اوراندھیروں کا خاتمہ ہی ہمارا بلدیاتی انتخابی منشور ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے شہر کراچی کو دنیا کا میگا پولیٹن شہر بنائیں گے۔

یہاں بسنے والے ہر شخص کو مسائل سے نجات دلا کے شہر کا بنیادی مسئلہ صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے شاہ فیصل کالونی یوسی 12اور 14میں مسلم لیگ(ن) کے پینل کی کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد انتخابی مہم کے حوالے سے شاہ فیصل کالونی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ انتخاب میں مختلف برادریوں اور علاقہ عمائدین نے مسلم لیگ(ن) کے بلدیاتی اُمیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے مسلم لیگی اُمیدوار کی کامیابی کی اپیل کی ہے۔

عصمت انور محسود نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام بلدیاتی انتخابات میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے اُمیدواروں کا انتخاب کریں ماضی میں پسند نہ پسند کی بنیاد پر علاقوں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا مسلم لیگ(ن) عوام کی انہیں محرومیوں کے خاتمہ کے لئے میدان عمل میں آئی ہے اور انشا اللہ عوامی تائید اور اعتماد کے ساتھ کامیابی کے بعد علاقوں کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔