شاہ فیصل میں کے الیکٹرک کا آپریشن برق مہم کا آغاز

K-E SHAH FAISAL COLONY

K-E SHAH FAISAL COLONY

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی الیکٹرک کی جانب سے آپریشن برق کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر کے الیکٹرک شاہ فیصل کالونی نے جنرل منجیر آئی بی سی کے الیکٹرک مولا بخش کی قیادت میں آپریشن برق مہم کا آغاز کردیا آپریشن کے پہلے روز شاہ فیصل کالونی نمبر3تجارتی مراکز سے 55سے زائد کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری کرنے والوں کے کنڈوں کا خاتمہ کردیا گیا اس موقع پر جنرل منیجر مولا بخش نے افسران وعملے کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف تجارتی و رہائشی علاقوں کا دورہ کرکے بجلی چوری کے نقصانات اور مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف قانونی کاروائی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر انہوں نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کے الیکٹرک اپنے صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا نے کا عزم کئے ہوئے یہ جب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب ہم بجلی چوری اور غیر قانونی طریقے سے بجلی کے حصول کی روک تھام کو مکمل طور پر یقینی بنا سکیں جنرل منیجر کے الیکٹرک مولا بخش نے کہاکہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے غیر قانونی طریقے سے بجلی ہر گز حاصل نہ کی جائے انہوں نے کہاکہ ہمیں مل کر بجلی چوری کے خاتمے اور اس کی بیخ کنی کے لئے عملی طور پر اپنی کاوشیں بروئے کار لانا ہونگی جب ہی ہم اپنے علاقے محلے اور شہر کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارہ دلا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کے ناہندہ گان فوری طور پر اپنے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنا ئیں تاکہ باہمی تعاو کے ذریعے لوڈ شیڈنگ کو کم اور اس کے خاتمے کے لئے کے الیکٹرک اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا سکے۔