شاہ فیصل، ملیر ماڈل زون اور ملحقہ آبادیوں کے لئے 48 انچ ڈایہ سیوریج لائن کی تنصیب کا آغاز ہو گیا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی کاوشیں رنگ لے آئیں ضلع کورنگی کی وسیع آبادی کے مکینوں کو سیوریج مسائل سے نجات دلا نے کے لئے حرمین چورنگی ملیر ماڈل زون سے براستہ نیشنل ہائی وے ملیر ندی تک 48انچ ڈایہ کی سیوریج لائن کی تنصیب کے کاموں کا آغاز ہوگیا ،مذکورہ سیوریج لائن کی تنصیب کے بعد ملیر ماڈل اور شاہ فیصل زون سمیت ملحقہ گوٹھوں اور سوسائٹیز کے مکینوں کو سیوریج مسائل سے چھٹکارہ حاصل ہوجائے گا چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ صاف ستھرے سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ شہر قائد کی عوام کو جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہے وہ ہے پینے کے صاف پانی کی با آسانی فراہمی اور سیوریج کے نکاسی کا نظام ،اگر ان مسائل کو نیک نیتی کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر حل کرلیا جائے تو ہم عوام کو 80فیصد مسائل سے چھٹکارہ دلا کر شہر کو مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے چیئرمین ورکس کمیٹی KMCمحمد ارشد کے ہمراہ ملیر ماڈل زون میں 48انچ ڈایہ سیوریج لائن کی تنصیب کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے نمائندے اور بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی جہاں عوام کو صاف ستھرے صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے وہیں ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیر و ترقی کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے سیوریج لائن کی تنصیب کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ سیوریج لائن ملیر ماڈل کالونی ،شاہ فیصل کالونی اور درجنوں گوٹھوں اور 100سے زائد پرائیویٹ سوسائٹیز استفادہ حاصل کرسکیں گیااس موقع پر علاقہ مکینوں نے سیوریج لائن کی تنصیب کے حوالے سے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ چیئر مین بلدیہ کورنگی نے عوام کا دیرنیہ مطالبہ پورا کرکے شاہ فیصل اور ماڈل کالونی کے مکینوں کو سیوریج مسائل سے نجات دلا نے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں جس پر عوام بلدیہ کورنگی کے چیئر مین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔چیئر مین سیدنیئر رضا نے عوام کو یقین دلا یا کہ انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی سے تمام بلدیاتی مسائل کا خاتمہ کرکے ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی اور مسائل سے چھٹکارہ دلائیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر :۔ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی