شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد آج رکھا جائیگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں وسیع و عریض اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد (آج) مورخہ 19 دسمبر 2016ء کو رکھا جائیگا۔صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اس موقع پر شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تقریب کی صدارت چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کرینگے تقریب میں ایم این اے اقبال محمد علی خان ،ایم پی اے نشاط ضیاء قادری اور دیگر معزین شہر اور کھیل سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگے۔ شاہ فیصل کالونی آمد پر وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کا شاندار استقبال کیا جائیگا اس حوالے سے شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے شاہراہوں اور عمارتوں پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کے حوالے سے خیر مقدمی بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر