شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل کالونی میں آل سندھ منسٹر اسپورٹس کپ باکسنگ ٹورنامنٹ کا آغاز

 Minster Sports Boxing Tournament

Minster Sports Boxing Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قمبرانی تھری اسٹار باکسنگ کلب ملیر کے تعاون سے آل سندھ منسٹر اسپورٹس کپ باکسنگ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس (پنجاب گرائونڈ ) شاہ فیصل کالونی میں ہو گیا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح سابق انٹر نیشنل باکسر محمد صدیق قمبرانی نے جماعت اسلامی یوسی 8شاہ فیصل کالونی کے صدر اور ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر شفیق احمد کے ہمراہ کیا پہلے روز 25مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں سندھ بھر سے آئے ہوئے باکسروں نے حصہ لیا افتتاحی تقریب میں سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اکرم خان ،انٹر نیشنل باکسر محمد سلیم قمبرانی ،ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد دھنی بخش ،خازن عبدالقادر بونیری ،آغا موبائل سٹی کے کمال الدین اور دیگر موجود تھے اس موقع پر شائقین کی کثیر تعداد بھی باکسنگ کورٹ پر موجود تھی۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر