شاہ فیصل ٹائون یوسی 12 عوام دوست پینل کے اُمیدوار برائے چیئرمین سید امجد علی شاہ کے کاغذات منظور

Syed Amjad Ali, Papers Approved

Syed Amjad Ali, Papers Approved

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار عوامی دوست پینل یوسی 12شاہ فیصل ٹائون سے چیئر مین سید امجد علی شاہ اور وائس چیئر مین حاجی ارشد جاوید کی کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد اپنے حلقہ انتخاب میں انتخابی مہم کا آغازکرتے ہوئے مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سید امجد علی شاہ نے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور قائد انقلاب محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن پر چلتے ہوئے ملکی ترقی اور عوامی حقوق کی جدو جہد کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اولین مقصد اپنے حلقے کے عوام کو بنیادی مسائل سے نجات اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا نا ہے اور انشا اللہ عوامی تائید کے ذریعے ہم اس میں کامیابی حاصل کرینگے اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120کے صدر چوہدری اصغر آرائیں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ شہر قائد کی ہر یوسی سے عوام دوست پینل حصہ لے رہی ہے اور انشا اللہ عوامی قوت کے ذریعے کامیاب ہوکر ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا جیالا شہر کا آئندہ میئر بنے گا اصغر آرائیں نے شاہ فیصل کالونی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی بازیگروں سے ہوشیار رہیں اور بلدیاتی انتخابات میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نمائندوں کا انتخاب کریں انہوں نے کہاکہ سید امجد علی شاہ نے ہر دور میں علاقائی ترقی اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا ئے رکھا انشا اللہ ان کی کامیابی کے بعد علاقے میں ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات میسر آسکیں گی۔