انجمن طلبہ اسلام شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام فرائض علوم کورس کی تقریب

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی : انجمن طلبہ اسلام ضلع کورنگی کے جوائنٹ سیکرٹری حافظ عمران مدنی نے کہا ہے کہ نماز روزے غسل، وضو، تیمم، تجوید کے ساتھ قرآن مجید اور اذان دینا اور نماز پڑھانا یہ ایسے بنیادی فرض علوم ہیں جو عصر حاضر کے نوجوانوں کو معلوم ہونے چاہیے، مگر دین سے دوری اورکم علمی نے ہماری نوجوانوں کو فلموں اور گانوں کا تو رسیا کردیا ہے مگر دین کی بنیادی معلومات سے دور کردیا ہے، جامعہ مسجد رحانیہ میں انجمن طلبہ اسلام شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام فرائض علوم کورس کی تقریب اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام ضلع کورنگی کے جوائنٹ سیکرٹری حافظ عمران مدنی نے کہا کہ فرض علوم کا حصول ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض قرار دیا گیا ہے۔

گھریلو زندگی سے معاشرتی زندگی، معاشرتی زندگی سے معاشی زندگی، معاشی زندگی سے ازدواجی زندگی، قومی زندگی اور ملی زندگی یعنی دین اسلام نے زندگی کے ہر گوشے میں علم کو حاصل کرنا امت مسلمہ پر فرض قرار دیا ہے، اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام فرائض علوم کورس کی تقریب اسناد سے انجمن طلبہ اسلام شاہ فیصل ٹائون کے ناظم برادر سید صہیب قادری نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام ایک ایسی تربیت گاہ ہے جہاں طلبہ کی دینی ، مذہبی، تعلیمی ، فکری اور نظریاتی تربیت کی جاتی ہے، طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام شا ہ فیصل ٹائون کے جنرل سیکرٹری برادر محمد خزیمہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ فیصل ٹائون میں تیسرے کامیاب فرض علوم کورس پر تمام طلبہ و معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام مزید تین افطار ڈنرباغ ملیر، گلشن اکبراور صدیق گوٹھ میں منعقد کئے جائیں گے۔

ٹیکر نیوز۔ آج بروز منگل نماز عصر تا مغرب انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی اور جمعیت علماء پاکستان سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا شفیق قادری صاحب جامعہ کراچی میں یوم فتح مکہ و یوم بدر و افطار کے پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں مرکزی صدر صاحب کا خصوصی خطاب ہو گا۔

میڈیا سیل انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن