شاہ فیصل ٹائون یوسی 12 میں عوام دوست پینل کی پوزیشن مضبوط

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل ٹائون یوسی 12 میں عوام دوست پینل کی پوزیشن مضبوط ہوگئی حلقہ انتخاب میں مقیم مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے معززین اور عمائدین نے عوام دوست پینل کے چیئر مین سید امجد علی شاہ اور وائس چیئر مین حاجی ارشد جاوید کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سید امجد علی شاہ اور حاجی ارشد کی کامیابی علاقائی ترقی اور عوامی مسائل سے نجات کا ضامن ہو گا۔

اس موقع پر سید امجد علی شاہ نے علاقہ معززین اور عمائدین کا حامیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلا یا کہ عوامی اعتماد سے ہمارے مشن کو مزید تقویت حاصل ہوگی انشا اللہ کامیابی کے بعد عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ پانی و سیوریج لائنوں کی درستگی کو یقینی بنا کر عوام کو اس حوالے سے مسائل سے چھٹکارہ دلا ئوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے علاقہ عمائدین ومعززین سے ملاقات اور اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سید امجد علی شاہ نے عوام کو یقین دلا تے ہوئے کہاکہ عوامی خدمت ہمارا شعار ہے۔

انشا اللہ عوام کے ووٹوں سے کامیابی کے بعد بلا تفریق رنگ و نسل علاقائی ترقی اور عوامی خدمت کو یقینی بنا یا جائیگا اس موقع پر عوام دوست کے وائس چیئر مین کے اُمیدوار حاجی ارشد نے کہاکہ ماضی میں گولڈن ٹائون ،گرین ٹائون ،پنجاب ٹائون سمیت ملحقہ آبادیوں کو بنیادی مسائل کی فراہمی کے حوالے سے مسلسل نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے یہ علاقے کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں انشا اللہ کامیابی کے بعد کھنڈرات میں تبدیل علاقے کی تعمیر و ترقی کے ذریعے عوامین زندگی میں انقلاب لائیں گے۔