شاہ فیصل زون کے تحت یوم عاشور پر بلدیاتی انتظامات مکمل

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کے تحت یوم عاشور پر شاہ فیصل کالونی میں برآمد ہونے والے عزاداری و تازیہ جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ،سڑکوں ،گلیوں اور مساجد و امام بارگاہوں اور مجالس و محافل کے اجتماع گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج کے باہمی تعائون کے ذریعے سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا نے کے ساتھ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ،رکاوٹوں اور پارکنگ کا خاتمہ کر دیا گیا۔

میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے یوم عاشور کے حوالے سے شاہ فیصل زون کے تحت جلوسوں کے روٹس پر شاہ فیصل زون کے تحت بلدیاتی انتظامات کے جائزے کے لئے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مستقبل بنیادوں پر انتظامات کو بہتر رکھنے کے ساتھ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات ،رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ کورنگی کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ عاشورہ محرم الحرام کے بعد شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے اور مستقل بنیادوں پر تجاوزات کے قیام کو روکنے کے لئے نگرانی کا نظام قائم کیا جائے ۔یوم عاشور کے حوالے سے شاہ فیصل زون کے تحت بلدیاتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کمشنر عمران اسلم نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ یوم عاشور پر برآمد ہونے والے جلوسوں سے قبل روٹس کا سروے کیا جائے اور جہاں ضرورت فوری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔