شاہ فیصل زون کی جانب سے کارڈ ایمرجنسی سینٹر کے سامنے خوبصورت گرین بیلٹ کی تعمیر

 DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا کہ ضلع کورنگی کو عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز و شاداب بنا یا جائیگا محکمہ پارکس عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دیں اور زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگا کر قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے ساتھ ساتھ علاقائی خوبصورت میں اضافے کو ممکن بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے شاہ فیصل زون میں کارڈک ایمرجنسی سینٹر کے سامنے وسیع و عریض خوبصورت گرین بیلٹس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم ،ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ ،ڈائریکٹر کونسل ارشاد احمد آرائیں ،ڈپٹی ڈائریکٹرز اسلم پرویز ،عبدالکریم ،محمد ارشد ،عبدالصمد اور دیگر موجود تھے ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے اعلان کیا کہ ضلع کورنگی کی تمام شاہراہوں پر خوبصورت اور سرسبز گرین بیلٹس کی تعمیر کو یقینی بنا کر عوام کو پر فضا ماحول اور علاقائی خوبصورتی میں اضافے کو یقینی بنا یا جائیگا انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پودوں اور درختوں کی آبیاری اور اس کی حفاظت کو یقینی بنا ئیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے محکمہ پارکس شاہ فیصل زون کی کار کردگی کی تعریف کی اور خوبصورت گرین بیلٹس کی تعمیر کو سراہتے ہوئے مزید گرین بیلٹس کی تعمیر کی ہدایت کی۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں بلدیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات تیز ی کے ساتھ جاری ہیں انہوں نے کہاکہ صاف ستھرا سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنانے کے ساتھ عوامی کے تعاون سے زیادہ سے سے زیادہ پودے لگا کر سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں میونسپل کمشنر عمران اسلم نے کہاکہ انشا اللہ ضلع کورنگی کی حدود میں عوامی تعاون کے ذریعے صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنایا جائیگا۔