شاہ فیصل زون کے تحت خصوصی صفائی و بیوٹیفکشن مہم

Shah Faisal Zone

Shah Faisal Zone

کراچی : شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی و بیوٹیفکشن مہم کے دوران انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا، خصوصی صفائی مہم میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شاہ فیصل زون کی 7 یونین کونسل سے سینکڑوں ٹن کچرا ،ملبہ اور مٹی کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ خصوصی صفائی و بیوٹیفکشن مہم کو عوامی تعاون کے ذریعے کامیاب بنا کر ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائیگا۔

عوام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں اور گلیوں میں کورا کرکٹ ،کچر ،مٹی ،ملبہ اور بلڈنگ میٹریل پھنکنے سے اجتناب کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا اور بلدیاتی مسائل سے پاک بنا یا جاسکے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل زون کا اچانک دورہ کرکے صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر جاری خصوصی صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے شاہ فیصل زون کے تحت خصوصی انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر مختلف علاقوں میں صفائی و ستھرائی سمیت جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے عمل کی بہتری کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے اور افزائش کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کیا جائے تاکہ عوامی زندگی کو ڈینگی سمیت مہلک امراض سے محفوظ بنا یا جاسکے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے محکمہ سنیٹریشن کو ہدایت کی کہ کچرا کنڈیوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنا یا جائے کچرا کنڈیوں کی صفائی کے بعد اس پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے۔