شاہ فیصل زون میں صفائی و ستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات

  DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی: شاہ فیصل زون میں ریلوے ٹریک کے اطراف کچرے کے ڈھیروں کو ہنگامی بنیادوں پر اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ہفتہ اور اتوار کو تعطیل کے باوجود شاہ فیصل زون کے عملے نے ہنگامی بنیادوں پر وائر لیس گیٹ تا کالونی گیٹ ریلوے ٹریک کے اطراف کوڑا کرکٹ ،کچرے اور مٹی و ملبہ کے ڈھیروں کو اُٹھا کر بروقت ٹھکانے لگا دیا گیا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی اور صحت مند ماھول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے مکمل نگرانی میں کچرا کنڈیوں سے کچرا اُٹھا یا اور علاقائی سطح پر سوئپنگ کا کام انجام د یا جا رہا ہے۔

انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران و عملے کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی برداشت نہیں کی جائیگی افسران و ملازمین اپنے فرائض ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں ۔ ریلوے ٹریک کے اطراف آباد مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلوے ٹریک کے اطراف کوڑا کرکٹ ،کچر ااور مٹی و ملبے کے ڈھیروں کو نہ پھنکیں اس بلدیہ کورنگی کی جانب سے بنا ئے گئے مقررہ جگہ پر ڈالیں تاکہ اسے بروقت اٹھا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جاسکے دریں اثناء شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت ریلوے ٹریک کے اطراف کچرا اُٹھا نے کے ھوالے سے کام اتوار کے روز بھی جاری رہا علاقہ یوسی چیئر مین اسد حسین نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ کاموں کی نگرانی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی جانب سے عوامی مسائل کے کاموں میں خصوصی توجہ دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنایا جائیگا۔