شاہ فیصل زون میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا گیا

Shah Faisal Zone, Independence Day

Shah Faisal Zone, Independence Day

کراچی : ملک بھر کی طرح شاہ فیصل زون میں جشن آزادی ملی جو جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منا یا گیا ،مساجد و امام بارگاہوں ،مندروں اور گرجا گھروں میں پاکستان کی ترقی ،سلامتی ،تحفظ اور دہشتگردی سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں میں یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،قومی پرچم لہرا یا گیا اور ملی نغموں اور یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

یوم آزادی ملی جو ش و جذبے کے ساتھ منا نے کے لئے شاہ فیصل زون کی تمام چورنگیوں ،چوراہوں ،گرین بیلٹس ،فیملی پارکس سمیت سرکاری عمارتوں کو بلدیہ کورنگی کی جانب سے قومی پرچم ،رن برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں کے ساتھ خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ،مختلف علاقوں میں سماجی و فلاحی اور کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے بھی یوم آزادی پر مختلف مقابلوں ،تقریبات اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔