شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت عید میلاد النبی کے حوالے سے اجلاس آج منعقد ہو گا

کراچی : شاہ فیصل زون ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے زیر اہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر قیام امن اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس (آج) مورخہ یکم جنوری 2014ء بروز بدھ بوقت دوپہر تین بجے شاہ فیصل زون کے مرکزی آفس کے سبزاہ زار پر منعقد ہوگا۔

اجلاس کی صدارت ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی غلام رسول کرینگے جبکہ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،اراکین صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی ،نشاط ضیاء قادری خصوصی شرکت فرمائیں گے۔

اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام، عید میلاد النبی کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوس کے منتظمین، رینجرز، پولیس سمیت عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے نمائندے شرکت کرینگے۔