شاہ فیصل زون میں برساتی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی جاری

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل زون میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری گزشتہ تین روز کے دوران شاہ فیصل کالونی، گرین ٹائون، سمیت ملحقہ علاقوں میں بیشتر برساتی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ ضلع کورنگی کے حدود میں قائم تمام چھوٹے اور بڑے برساتی نالوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرکے نالوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون اور چکورہ نالہ ناتھا خان گوٹھ کا دورہ کرکے نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت برساتی نالوں کی صفائی اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کی خصوصی مہم جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنا نے کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیادوں پر کچرے کی منتقلی اور علاقائی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے۔

شاہ فیصل زون میں برساتی کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور متوقع برسات سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کے عمل کو مکمل کیا جائے۔