شاہ فیصل زون میں زیر تعمیر حضرت سلمان فارسی باغ ضلع کورنگی کا ماڈل تفریحی سرگرمیوں کا مرکز ثابت ہو گا۔سید نیئر رضا

Syed Nair Raza

Syed Nair Raza

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے جہاں علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اقدامات جاری ہے وہیں ضلع کورنگی میں سرسبز ماحول کے فروغ اور علاقائی خوبصورتی میں اضافے کے حوالے سے خصوصی انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جارہا ہے ،شاہ فیصل زون میں گرین بیلٹس پر قائم فیملی پارکس اور حضرت سلمان فارسی کے نام سے منسوب “کھجوروں کے باغ “پر تیزی کے ساتھ تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ شاہ فیصل زون میں زیر تعمیر باغ ضلع کورنگی کا ماڈل تفریحی مرکز ثابت ہوگا اس کی تقلید کرتے ہوئے ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں بھی باغ تعمیر کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور بلدیہ کورنگی محکمہ پارکس کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں زیر تعمیر باغ پر جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو چیئر مین سید نیئر رضا نے ہدایت کی جاری کاموں کی جلد ازجلد تکمیل کے ساتھ ضلع کورنگی کی حدود میں قائم تمام فیملی پارکوں پر جاری تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کو مکمل کرکے عوام کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کا حصول ممکن بنا یا جاسکے ۔بعد ازاں چیئر مین سید نیئر رضا نے شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کمیٹیز کا دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت علاقائی سطح پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کی انجام دہی کو نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیا جائے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے ساتھ صاف ستھرا سرسبز ،صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی