شاہ رخ اور عامر خان کی 25 سال بعد اکھٹے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Shah Rukh with Aamir Khan

Shah Rukh with Aamir Khan

دبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹارز شاہ رخ خان اور عامر خان نے فلم نگری میں 25 سال سے زیادہ عرصہ گزار دیا ہے۔ دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات کبھی بھی خوشگوار نہیں رہے۔ دونوں کے درمیان اختلاف اور جھگڑے کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

اتنا عرصہ ایک ہی فلم انڈسٹری میں گزارنے کے بعد دونوں نے کبھی ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو ٹھیک کرنے میں ہاتھ آگے نہیں بڑھایا۔ اس صورتحال کا دکھ دونوں سٹارز کے مداحوں کو رہتا تھا، جو اپنے پسندیدہ اداکاروں کو اکھٹے دیکھنا چاہتے تھے۔

تاہم حال میں ہی دبئی میں ہونے والی ایک تقریب نے دونوں سٹارز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

شاہ رخ خان کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی گئی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو 25 سالوں سے جانتے ہیں لیکن ہماری ایک ساتھ یہ پہلی تصویر ہے۔