شاہ رخ خان کے ڈرائیور نے گاڑی صحافی پر چڑھا دی

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے ڈرائیور نے گاڑی صحافی پر چڑھا دی ، صحافی کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کنگ خان اداکارہ عالیہ بھٹ کی سالگرہ کی تقریب کے لیے پہنچے ہی تھے کہ اداکار کی تصویر لینے کی کوشش کرنے والا فوٹو گرافر ان کی گاڑی کے نیچے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوٹوگرافر کی ٹانگ ٹوٹ گئی، شاہ رخ گاڑی میں موجود تھے، اداکار گاڑی سے نیچے اترے اور اپنے باڈی گارڈ کو، فوٹوگرافر کو ہسپتال پہنچانے کی ہدایت کر دی۔