شاہ رخ خان میرے پسندیدہ سٹار ہیں: انوشکا شرما

Anushka Sharma

Anushka Sharma

ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان میرے پسندیدہ سٹار ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق انوشکا شرما نے کہا کہ شاہ رخ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں کیونکہ وہ بہت مطالعہ کرتے ہیں اور یہی وہ خصوصیت ہے جو باقی ساتھی سٹارز میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ اور معری درمیان بہت سے موضوعات پر گفتگو ہوتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کا تجربہ، توانائی اور جوش و خروش قابل دید ہے جس سے سب متاثر ہیں۔