شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ ایک اوربدترین ایوارڈ کے لیے نامزد

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم دل والے‘‘ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’’بمبئی ویلویٹ‘‘ کو بدترین فلم ہونے پر ’’گھنٹا ایوارڈ‘‘ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ اور رنبیر کپور کی فلم ’’بمبئی ویلویٹ‘‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوئی ہیں اور دونوں فلموں میں نے باکس آفس پربھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کی جس کے باعث اب دونوں فلموں کو بدترین فلموں کی فہرست میں ’’گھنٹا ایوارڈ 2016‘‘ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے جب کہ 200 کروڑ سے زائد کمائی کرنے والی دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

تینوں اداکاروں کی فلموں کے درمیان بد ترین فلموں، اداکار، اداکاری اور گلوکاری کا مقابلہ ہے جس کے نتائج کا حتمی اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ پہلے ہی بد ترین فلم ہونے پر ’’گولڈن کیلا ایوارڈ 2016‘‘ اپنے نام کرچکی ہے۔