شاہ رخ خان اچھے دوست نہیں بلکہ ساتھی اداکار ہیں : اجے دیوگن

Ajay Devgan

Ajay Devgan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے درمیان اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں نے یورپی ملک بلغاریہ میں ملاقات کی جس کے بعد دونوں اداکاروں کے اختلافات کے خاتمے کی خبریں میڈیا کی زینت بنیں تاہم اجے دیوگن نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان اچھے دوست نہیں بلکہ ساتھی اداکار ہیں۔

شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات بھی ساتھی اداکار کی حیثیت سے تھی۔ اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ فلموں کی ریلیز سے متعلق ان کی اور شاہ رخ خان کی کوئی جنگ نہیں۔