شاہ رخ بھی پاکستانی گلوکار فرحان سعید کے پرستار نکلے

Farhan Saeed and Shahrukh Khan

Farhan Saeed and Shahrukh Khan

لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی پاکستانی گلوکار فرحان سعید کے پرستار نکلے۔ اپنے گھر پر دعوت کی اور گیت سننے کے ساتھ ساتھ خود بھی گنگناتے رہے۔

فرحان سعید نے بالی وڈ ڈائریکٹر وکرم بھٹ کی فلم ’کریچر‘ کے گانے ’نام وفا ‘ سے بالی ووڈ میں قد م رکھا تھا اوراب ان کے مداحوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انھیں اپنے گھرپردعوت میں مدعو کیا اور ان کے اصرار پر فرحان سعید نے کنگ خان کے لیے ایک خصوصی گیت بھی گایا۔

کنگ خان ، فرحان سعید کے گانے سے اتنے متاثر ہوئے کہ وہ بھی ان کے ساتھ گاتے نظر آئے۔ فرحان سعید اور کنگ خان کے گانے کی وڈیو تقریب میں شریک ایک مہمان نے ریکارڈ بھی کرلی جوعنقریب ریلیزکر دی جائے گی۔