شاہ رخ خان نے ’’را۔ ون‘‘ کے سیکیول کی تیاری شروع کردی

Shah Rukh Khan In Ra. One

Shah Rukh Khan In Ra. One

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان نے کروڑوں روپے خرچ کرکے ’’را۔ ون‘‘ بنائی تھی لیکن اس نے کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کی لیکن اب شاہ رخ خان نے اس کے سیکیول کی تیاری شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ اس مین کوئی دو رائے نہیں کہ ’’را۔ون‘‘ کا سیکیول ضرور بنایا جائے گا۔ وہ جلد ہی اس کی عکسبندی شروع کریں گے اور اس کا نام ’’جی۔ ون‘‘ ہوگا۔ جو را ۔ ون کے مقابلے میں بہت بہتر ہوگی کیونکہ وہ 5 برسوں میں جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں خاصے تجربہ کار ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے کروڑوں روپے خرچ کرکے 2011 میں ’’را۔ون‘‘ بنائی تھی لیکن وہ سینما گھروں میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی۔