شاہ رخ خان کے بیٹے اور امیتابھ بچن کی نواسی کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

Aryan Khan with Navya Naveli

Aryan Khan with Navya Naveli

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ خان کے بیٹے اور بگ بی کی نواسی کے درمیان دوستی کے بہت چرچے ہیں۔

دونوں آج کل اکھٹے دیکھے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے میڈیا میں مختلف چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ خبریں ہیں کہ آریان خان اور نویا نندا ہم جماعت بھی رہ چکے ہیں۔

دونوں نے لندن کے سیون اوکس سکول سے گریجویشن مکمل کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ہر جگہ ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔