شاہ رخ خان نے ٹوئٹر سے کنارہ کشی اختیار کر لی

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر سے کنارہ کشی اختیار کر لی، کنگ خان کا کہنا ہے کہ منفی مواد سے بچنے کے لیے ایسا کیا۔

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، ٹوئٹر پر اداکار کے ایک کروڑ ستر لاکھ سے زیادہ چاہنے والے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق شارخ خان نے ٹوئٹر سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

کنگ خان نے سماجی میڈیا سے دور جانے کی وجہ بتائی کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر انتہائی منفی پروپگنڈا کرتے ہیں اس لیے انہوں ٹوئٹر چھوڑنے کا ارادہ کیا۔