شہباز شریف کی خصوصی ہدایت کے مطابق تمام بچوں کو فری تعلیم فراہم کی جائے گی، چوہدری ظفر اقبال

Zafar Iqbal Nagara

Zafar Iqbal Nagara

فیصل آباد (علی گوہر سے) تمام بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کریں گے ۔خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خصوصی ہدایت کے مطابق تمام بچوں کو فری تعلیم فراہم کی جائے گی ،بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرکے خادم اعلیٰ نے دل جیت لیے ۔گورنمنٹ ایلیمنٹر ی سکول کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال ناگرہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 49 ج ب منڈاپنڈ میں واقع گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں بچوں کی فری داخلہ مہم کی تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی چوہدری ظفر اقبال ناگرہ نے خصوصی شرکت کی۔

ان کے علاوہ چیئرمین علاقہ چوہدری ارشد باٹھ ،احسن ہندل ،ماسٹر لطیف ،ملک منظور احمد ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ،ارشد محمود واہلہ ،جاوید حنیف ،انتظامیہ میں ہیڈماسٹر اکرام الحق ،محمد فیض الرحمن ،رستم علی ،ڈاکٹر بشیر احمد ،ارم شہزادی ،محمد ارشد، فضل حق،عبدالحق،محمد اشرف و دیگر نے بھر پور شرکت کی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ چیئرمین چوہدری ارشد باٹھ نے بچوں کے لیے 25000 روپے نقد کااعلان کیااور کہاکہ بچوں کی فری تعلیم کویقینی بنانا ہم سب کا فرض ہے ۔بھٹہ پر کام کرنے والے بچوں کو ہر صورت سکول لے کرآئیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری ظفر اقبال ناگرہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا پیغام پورے پنجاب میں پہنچ چکاہے بچوں کو ہر صورت سکو ل لانا ہے تاکہ بچوں کاتعلیمی مستقبل ویران نہ ہو۔بھٹہ مزدوروں اورمستحق افراد کے بچوں کے لیے میاں شہباز شریف کی طرف سے جاری کردہ خصوصی پیکج کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بچوں کو فری تعلیم کے ساتھ نقد امداد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

انہوںنے اساتذہ کو ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانندقرار دیا اورکہا کہ دیہی علاقوں میں اساتذہ پر دوہر ی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گھر گھر جاکر بھی فری تعلیم کے بارے میں والدین کو آگاہ کریں۔