شہباز شریف وزیراعظم بننے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں: اعتزاز احسن کا دعویٰ

 Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

لاہور (جیوڈیسک) اعتزاز احسن کا کہنا ہے شہباز شریف راحیل شریف کے طیارے پر سعودی عرب گئے، اب سعودی عرب والے شریف خاندان کے لیے کچھ نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا شہباز شریف کے خوف سے نواز شریف بھی سعودی عرب پہنچ گئے، دونوں بھائیوں میں چپقلش چل رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دیکھنا یہ ہے کہ شریف برادران سعودی عرب میں کیا کر رہے ہیں لیکن دونوں بھائیوں کو کسی نے نہیں بلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے جبکہ شہباز شریف وزیراعظم بننے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔