شہباز شریف نے تسلیم کر لیا کہ رنگ روڑ میرے دور کا منصوبہ تھا: پرویز الہی

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی مہربانی کہ انہوں نے تسلیم کیا کہ رنگ روڑ پرویز الہی کا منصوبہ تھا، ہم نے پچپن ہزار کلو میٹر سڑکیں بنائیں، ہر ٹھیکہ شفاف انداز میں دیا جاتا تھا۔

لہذا انکے دور میں وزیر اعلیٰ کو معلوم نہیں ہوتا تھا کہ کس کو ٹھیکہ ملا۔ پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ کامران کیانی کو انکے دور میں کوئی ٹھیکہ دیا گیا۔

شہباز شریف نے ٹھیکہ کینسل کیا تو اس وقت کیوں نہیں بتایا۔ پرویز الہی نے واضح کیا کہ اورنج لائن منصوبہ لاہور کی تباہی کا منصوبہ ہے اس سے پنجاب معاشی طور پر تباہ ہو جائے گا۔

مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے تحفظات کو دور کرنا لازم ہے، جو طے کیا گیا اس پر عمل کرنا ہو گا۔