شہباز شریف انگلیاں چلانے کی بجائے استعفی دیں۔ شاہد خاقان عباسی سہمے ہوئے ہیں۔ انجینئر افتخار چودھری

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ننھی بچیوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے پے در پے واقعات سے پانچ دریائوں کی دھرتی ریپستان بن چکی ہے۔شہباز شریف انگلیاں تیز چلانے کی بجائے استعفی دیں۔

انہوں نے اپنی رہائش گاپ پر پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دس دن ہو گئے ہیں ایک جانا پہچانا ملزم گرفتار نہیں ہو رہا لگتا ہے اسے ملک سے بھگا دیا گیا ہے یا کسی اندھے پولیس مقابلے میں خاموشی کے ساتھ غائب کر دیا گیا ہے۔

انجینئر افتخار چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک فیلڈ حکومت کام کر رہی ہے جو ایک تا حیات نا اہل شخص کے اشاروں پر چل رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کی سیاسی زندگی نواز شریف کے ہاتھ میں ہے وہ سہمے ہوئے حکومت چلا رہے ہیں اور انہیں علم ہے کہ اسمبلی کا ٹکٹ چھین کر انہیں منظر عام سے ہٹا دیا جائے گا اسی لئے وہ ایک تابع فرماں شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انجینئر افتخار چودھری نے کہا پارٹی کارکن کل کے مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے۔