شہباز شریف آج رحیم یار خان انڈسٹریل سٹیٹ کا افتتاح کرینگے

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

صادق آباد (جیوڈیسک) صادق آباد میں آج وزیر اعلیٰ پنجاب رحیم یار خان انڈسٹریل سٹیٹ کے فیز ون کا افتتاح کرینگے اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف گیارہ بجے رحیم یار خان شیخ زید ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر صادق آباد کے چک نمبر پانچ این پی میں قومی شاہراہ پر واقع رحیم یار خان انڈسٹریل سٹیٹ پہنچیں گے جہاں پر فیز ون کا افتتاح کیا جا ئے گا۔

رحیم یار خان انڈسٹریل سٹیٹ 436 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے اور اس میں 199 پلاٹ کاٹے گئے ہیں جبکہ بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔