شہید ملت ٹرافی سائیکل ریس اتوار کو ہو گی

Bicycle Race

Bicycle Race

کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام کراچی سائکلینگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شہید ملت لیا قت علی خان کے یوم شہادت کے موقع پر سایئکل ریس 16 اکتوبر بروزاتوار صبح 9:00 بجے قائد اعظم کے مزارسے شروع ہوکر براستہ ایم اے جناح روڈ،مائی کلاچی ہوتی ہوئی کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوگی۔

یہ اعلان ریس کے چیف آرگنائزر غلام محمدخان نے کیا ریس کا افتتاح وزیر اعلی کے معاون خصوصی نادر حسین خواجہ کرینگے ریس میں شرکت کے خواہش مند سائکلیسٹ آرگنائزنگ سیکریٹری باران بلوچ یا نذر بلوچ سے رابط کریں۔درین اثنا ریس کے آغاز سے قبل نامور اسپور ٹس آرگنائز ر مزار شہید ملت پر حاضری دینگے اور فاتحہ خوانی کرینگے اس موقع پرغلام یٰسین، احمدعلی راجپوت اسلم خان، ایم نسیم، خالد رحمانی، محمدارشد، عظمت اللہ خان، عبدالناصر، گلفراز حمدخان، محمداجمل، اعجاز قریشی اور دیگر موجود ہونگے۔