شہید ملت ٹرافی سائیکل ریس ملتوی کر دی گئی، ریس 23 اکتوبر کو منعقد ہو گی

Cycle Race

Cycle Race

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہید ملت ٹرافی سائیکل ریس جو کہ 16اکتوبر کو منعقد ہونی تھی شہر میں سیاسی جماعت کی ریلی کی وجہ سے انتظامیہ کی اپیل پر ملتوی کردی گئی۔

ریس کے آرگنائزر حاجی غلام محمد خان نے کہا ہے کہ اب شہید ملت ٹرافی سائیکل ریس مورخہ 23اکتوبر 2016ء بروز اتوار صبح 9بجے مزار قائد سے منعقد ہوگی۔

سائیکل ریس شاہراہ فیصل ،کلفٹن سے براستہ مائی کلاچی ایکسپریس وے سے ہوتا ہوا کمشنر کراچی آفس پر اختتام پذیر ہوگا۔