شہیر سیالوی کا سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے زیرِ اہتمام ہونے والے کنونشن سے خطاب

Shaheer Sialvi

Shaheer Sialvi

اسلام آباد : سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے زیرِ اہتمام ہونے والے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ طالبعلموں کی زندگی کا اہم موڑ ہے، اسے مسٹرچپس جیسا بے بنیاد ناول پڑھا کر کھوکھلا نہ کیا جائے۔

اس کی جگہ حضرت عمر[ ، محمد بن قاسم، صلاح الدین ایوبی، علامہ اقبال یا قائدِاعظم محمد علی جناح جیسی شخصیات کے بارے میں پڑھایا جائے تو نہ صرف نظریہ مضبوط ہو گا بلکہ بصیرت، جرات اور فیصلہ سازی جیسی قائدانہ صلاحیتیں پیدا ہوں گیں۔ اس موقع پر دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔