شاہد آفریدی کا سنٹرل کنٹریکٹ کارکردگی سے مشروط ہے : شہر یار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا دارومدار ان کی کارکردگی پر ہے۔

انجری کے سبب آفریدی کے کیمپ میں شرکت نہ کرنے کے باوجود اصل توجہ ان کی کارکردگی پر ہی ہو گی۔سنٹرل کنٹریکٹ میں آل راؤنڈر کی شمولیت کا دارومدار سلیکشن کمیٹی پر ہے۔تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے سابق کپتان پی سی بی کے سینترل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل ہیں جس کا اختتام 30 جون کو ہو گا۔

شہریار خان نے تصدیق کی کہ آنے والے دورہ انگلینڈ میں انتخاب عالم ہی قومی ٹیم کے منیجر ہوں گے کیونکہ انہوں نے حالیہ دنوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ باؤلنگ کوچ ‘ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور گرانٹ لیوڈن کے مستقبل کا فیصلہ مکی آرتھر کی پاکستان آمد پر پی سی بی حکام سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔