شاہد آفریدی نے کرکٹ کی بحالی کے لئے وزیراعظم سے مدد طلب کرلی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کراچی (جیوڈیسک) قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعظم نئے ٹیلنٹ کی راہ میں حال رکاوٹیں دور کرائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ٹیم کی پرفارمنس بڑھانے کے لئے کمیٹی بنانے کا اقدام قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نئے ٹیلنٹ کی راہ میں حال رکاوٹیں دور کرائیں، یہ رکاوٹیں ٹیلنٹ کو گراس روٹ لیول سے اوپر آنے سے روک رہی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی ایشیا کپ میں بدترین کارکردگی دکھانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں لیکن وہ میڈیا سے بات کرنے سے کترارہے ہیں۔