شاہد آفریدی کو ہٹانے اور پی سی بی کی تشکیل نو کے لیے پنجاب اسمبلی میں قراردادیں

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو ہٹانے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی تشکیل نو کے لیے الگ الگ قراردادیں جمع کرائی گئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میاں طاہر جمیل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کی جگہ قومی ٹیم کا متفقہ کپتان لایا جائے جو ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کرسکے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے بھی ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی تشکیل نو کی جائے اور ان میں موجود من پسند افراد کو باہر نکالاجائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے لیے ماضی کے نامور کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں اس سے ٹیم کا معیار بہتر ہوگا۔