شاہد آفریدی ورلڈ الیون کے کپتان مقرر

Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور (جیوڈیسک) آئی سی سی نے شاہد آفریدی کو ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کر دیا، شعیب ملک بھی عالمی الیون میں شامل ہیں،ورلڈ الیون اکتیس مئی کو لارڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ ورلڈ الیون کا میزبان بنے گا۔ آئی سی سی نے شاہد آفرید ی کو ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ عالمی الیون اکتیس مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف فنڈزریزنگ ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔

یاد رہے کہ انگلش کپتان ایان مورگن زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد آئی سی سی نے عالمی الیون کی قیادت قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو سونپ دی ہے۔

تمیم اقبال، راشد خان، محمد شامی، دنیش کارتک اور لیوک رانچی بھی ورلڈ الیون کا حصہ ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے میچ کی آمدن دو ہزار سترہ کے ارما طوفان میں تباہ ہونے والے کیربیئنز کرکٹ اسٹیڈیمز پر خرچ کی جائے گی۔