شاہد کپور میڈیا کے ڈر سے کئی برسوں بعد بھی کرینہ کے ساتھ نظر آنے پر خائف

kareena

kareena

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارشاہد کپورکا کہنا ہے کہ نئی آنے والی فلم “اڑتا پنجاب” کے ٹریلر لاؤنچنگ کی تقریب میں ان کا کرینہ کے ساتھ تصویر کھنچوانے کا اراداہ نہیں تھا۔

بالی ووڈ کی بیبو اور شاہد کپور کے درمیان کئی برسوں تک جاری رہنے والے طوفانی عشق کی داستانیں کون نہیں جانتا لیکن اس بات کو کئی برس بیت گئے ، اب دونوں ہی کسی اور کے ہوگئے ہیں ، شاہد کپور جلد ہی باپ بننےو الے ہیں جب کہ کرینہ کے بارے میں بھی اسی قسم کی خبریں گردش کررہی ہیں، اس کے اوجود دونوں اب بھی میڈیا کے ڈر سے کہیں ایک ساتھ نظر نہیں آتے لیکن کچھ دنوں ’’اڑتا پنجاب‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی کے سلسلے میں ایک تقریب میں جب دونوں ایک ساتھ نظر آئے تو میڈیا نے پھر سے اس معاملے کو اٹھانا شروع کردیا۔

’اڑتا پنجاب‘ کی تشہیر کے لیے ایک ریڈیو پروگرام میں شریک شاہد کپور نے کہا کہ وہ میڈیا کی وجہ سے کرینہ کے ساتھ تصویر بنانا ہی نہیں چاہتے تھے کیونکہ ان کی ایک ساتھ تصویر سے فلم کی تشہیر پیچھے چلی جاتی اور میڈی صرف اور صرف اسی پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا۔

شاہد کپور نے عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور سے ہمراہ لی گئی تصویر کو لوگوں کی جانب سے عجیب قرار دیئے جانے پر کہا کہ تصویر میں ایسا کچھ بھی نہیں جیاس الوگ سمجھ رہے ہیں، یہ ایک عام تسویر ہے اور ہم سب اس میں بالکل اسی حالت میں نظر آتے ہیں جیسا کہ عام طور پر ہوتے ہیں۔
واضھ رہے کہ شاہد کپور اور کرینہ کپور اس تقریب میں کافی کھنچے کھنچے تھے اور ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کررہے تھے۔