شاہ رخ خان کے ٹوئٹر فالوورز دو کروڑ اسی لاکھ ہو گئے

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

ممبئی ((جیوڈیسک) سپر سٹار شاہ رخ خان ٹویٹر پر بھی کنگ خان بن گئے۔ اداکار کے فالورز کی تعداد دو کروڑ اسی لاکھ تک پہنچ گئی۔

بالی ووڈ کے لیڈنگ خانز میں سے شاہ رخ خان ایک بار پھر بازی لے گئے۔ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ چاہنے والے شاہ رخ خان کے ہیں۔

ان کے فالورز کی تعداد دو کروڑ اسی لاکھ ہو گئی ۔ ٹوئٹر پر سلمان خان کے چاہنے والے دو کروڑ چھپن لاکھ جبکہ عامر کے مداحوں کی تعداد دو کروڑ انیس لاکھ ہے۔

انیس سو بانوے میں فلم دیوانہ سے بالی وڈ میں انٹری دینے والے شاہ رخ دو ہزار سترہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بن چکے ہیں ۔