شاہ رخ خان کا تیزاب گردی کا شکار خواتین کیلئے بڑا قدم

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی غیر منافع بخش تنظیم ’’میرفائونڈیشن ‘‘نے تیزاب گردی کا شکار ہونیوالی خواتین کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کی پلاسٹک سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میر فاؤنڈیشن نے ’’اتی جیون فاؤنڈیشن ‘‘اور ’’نیو ہوپ ہسپتال ‘‘کیساتھ مل کر تیزاب سے متاثرہ خواتین کیلئے پلاسٹک سرجری کا اہتمام کیا تاکہ یہ خواتین ایک بار پھر عام لوگوں کی طرح معاشرے میں سرا ٹھاکر جی سکیں۔ ابتدائی مرحلے میں 44 خواتین کی پلاسٹک سرجری کی جائیگی۔