شہریار خان کو سیریز کیلئے بھارت کے جواب کا تاحال انتظار

Shaharyar Khan

Shaharyar Khan

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے لاہور میں منعقدہ خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو سراہا اور کہا کہ ایسے ایونٹس سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ پاک بھارت سیریز سے متعلق شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ایک طرف انہوں نے کہا کہ ظاہری طور پر سیریز مشکل ہو چکی ہے۔ دوسری جانب مزید انتظار کا عندیہ بھی دیدیا۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو معاہدے کی پاسداری کرنی چاہئے اگر ہمسایہ ملک ایسا نہیں کر سکتا تو ہمیں بتا دے۔ پاک بھارت سیریز سے متعلق ہر روز ایک نیا موڑ آ رہا ہے لیکن اونٹ کسی کروٹ بیٹھنے کو تیار نہیں۔