شان نے بھارت کیخلاف چپ فنکاروں کو غیرت دلا دی

Shan

Shan

کراچی (جیوڈیسک) اداکار شان نے بھارتی دھمکیوں پر پاکستانی فنکاروں کی خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے موقع پر جب فوج کو عوام کے حوصلے کی شدید ضرورت ہے پاکستانی فنکاروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

سماجی رابطے پر اپنے آفیشل پیج پر اداکارشان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی اداکار فنکار اور عوام بھارتی فوج کے حق میں بول رہے ہیں پاکستانی فنکاروں کی خاموشی حیران کن ہے۔

کشیدگی کے ماحول میں پاک افواج کو عوام کی جانب سے حوصلے کی ضرورت ہے۔ کچھ فنکاروں کے لیے ان کی بھارت نواز فلم شہرت اور پیسہ ملکی مفاد اور پیار سے زیادہ ہے، جس کے لیے وہ بھارتی دشمنی مول نہیں لے سکتے۔