شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس آج روس میں ہو گا

Summit Russia

Summit Russia

اوفا (جیوڈیسک) روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس آج ہو رہا ہے۔اس اجلاس میں کی تنظیم میں شمولیت کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہا ہے اور امن و امان میں بہتری انے سے ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہو رہی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ ایسے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت اس کے لیےانتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے ۔ دو ہزار پانچ میں مبصر کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کی مسلسل کوششیں کرتا چلا آ رہا ہے۔

روس کے شہر اوفا میں 9 اور 10 جولائی کو ایس سی او کے سر براہ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو باقاعدہ رکنیت ملنے کے امکانات واضح ہیں، جس کا عندیہ تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے بھی دیا۔ روس، چین، قازقستان ، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان 15 جون 2001 ء میں قائم ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔ رکن ممالک کا تعاون رفتہ رفتہ سیاسی، سیکیورٹی، سفارتی اورتجارتی سطح تک پھیل چکا ہے۔

ایس سی او چارٹر کے مطابق تنظیم کے بنیادی مقاصد میں رکن ممالک کے درمیان اعتماد سازی میں اضافہ، بہترہمسائیگی اور دوستی، سیاسی ، اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور ماحولیاتی ترقی بھی شامل ہے ۔