شانگلہ میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

Deadbodies

Deadbodies

شانگلہ (جیوڈیسک) الپوری کے علاقے لیلونی میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے میاں ، بیوی اور بچی جاں بحق ہوگئے۔

شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے لیلونی میں واقع ایک گھر میں گیس کا سیلنڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تینوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت میاں ، بیوی اور ان کی کم سن بچی کی حیثیت سے ہوئی۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے۔