شریف فیملی کے کہاں کتنے اثاثے؟ نیب کو مختلف ممالک سے جواب موصول: ذرائع

Sharif Family

Sharif Family

لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق، دبئی اور سعودی عرب نیب کو شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیل دینے پر آمادہ ہیں جبکہ برطانیہ نے نیب کے خط پر مزید شواہد مانگ لئے ہیں۔

نیب نے قانونی معاونت کے لئے مختلف ممالک کو 21 خطوط لکھے ہیں۔ دبئی سے گلف سٹیل ملز اور ایف زیڈ ای کمپنی کی معلومات مانگی گئی ہیں۔

سعودی عرب سے عزیزیہ سٹیل ملز کا ریکارڈ دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ برطانوی حکام سے لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔