شریف فیملی کیخلاف ریفرنس منظوری کیلئے نیب اجلاس 6 ستمبر کو طلب

Sharif Family

Sharif Family

اسلام آباد (جیوڈیسک) شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی منظوری کے لیے نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چھ ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

شریف خاندان کے خلاف تین جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس کی منظوری دی جائے گی۔ پاناما ہنگامے کا نیا رائونڈ شروع ہوگیا ۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چھ ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔

شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز کی منظوری ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف ، حسن نواز ، حسین نواز اور مریم نواز کیخلاف پارک لین ، آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ دو ریفرنسز راولپنڈی جبکہ دو پنڈی کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے۔

پراسیکیوٹر جنرل ، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ، ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو طلب کرلیا گیا۔

نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کی جانب سے بھجوائے گئے چاروں ریفرنسز منظوری کے بعد سات ستمبر کو دائر کر دئیے جائیں گے۔