شرمین نے خواتین کو کمتر جاننے والوں کا سر جھکا دیا ہے۔ سولنگی اتحاد

Women's Rights

Women’s Rights

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئروبزرگ رہنما میر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگر نے شرمین عبید کو ملنے والے دوسرے آسکر ایوارڈ کو پاکستان کیلئے فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے معاشرے میں جہاں خواتین کو تعلیم و حقوق سے محروم رکھ کر ان کی صلاحیتوں کو برباد کیا جاتا ہے شرمین عبید کے کارنامے نے خواتین کا سر فخر سے بلند کرنے کے ساتھ خواتین کو پاوں کی جوتی جان کر ان کا استحصال کرنے والوں کا سر بھی شرم سے جھکادیا ہے۔

سولنگی رہنماوں نے مزید کہا کہ غیرت کے نام پر قتل، غیرت نہیں بلکہ سنگین جرم ہے اور شرمین کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ا س جرم سے معاشرے کو پاک کرنے میں کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی مو ¿ثر کردار ادا کرنے میں ضرور کامیاب ہوگی اور باپ و بھائیوں کو اپنی بہنوں و بیٹیوں کو غیرت کے نام پر بے غیرتی کی موت دینے کیخلاف شعور دے گی۔