شوکت مقبول بٹ پارٹی کے نہایت قابل احترام اور مرکزی رہنما ہیں اور کسی بھی پارٹی ممبر کو گستاخانہ رویہ کی اجازت بالکل نہیں دی جا سکتی۔

JKNAP News

JKNAP News

کوٹلی (پ ر) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی محنت کش طبقات کی نمائندگی اور بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ ہم حکومت کی طرف سے غیر جریدہ ملازمین کی تنظیم سازی پر پابندی اور کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ پارٹی کی قیادت مکمل طور پر مضبوط ہاتھوں میں ہے اور تمام امور پر قیادت مشترکہ اور جمہوری فیصلوں پر یقین رکھتی ہے۔ گزشتہ دنوں راولپنڈی میں منعقدہ مرکزی کابینہ اور کونسل کے اجلاس میں این ایس ایف کے آمدہ کنونشن کی مکمل حمائت اوربھرپور تعاون کا اعلان کیا گیا اور اس سلسلے میں پارٹی کی طرف سے مشاورتی کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سمیت سردار لیاقت حیات، عبدالستار ایڈووکیٹ اور سجاد جگوال شامل ہیں۔

میرپور میں جموں کشمیر نیپ کے رہنما امان اللہ اور انکے خاندان پر حملے اور تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ برطانیہ برانچ کے حوالے سےاکثریتی رائے سے نیشنل کونسل کے سابقہ فیصلے کی ایک بار پھر حمایت کی گئی جس کے مطابق سابق برانچ صدر صادق سبحانی ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی منعقدہ باٹلے کنونشن کو آئینی حیثیت حاصل ہے۔ تاہم جن لوگوں کو اس حوالے سے ابہام اور تحفظات ہیں ان کو آنے والے دنوں میں اکثریتی جمہوری فیصلوں ہی کے ذریعے دور کر دیا جائے گا جس پر فی الحال افواہوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ شوکت مقبول بٹ پارٹی کے نہایت قابل احترام اور مرکزی رہنما ہیں اور کسی بھی پارٹی ممبر کو گستاخانہ رویہ کی اجازت بالکل نہیں دی جا سکتی۔ دنیا بھر میں موجود ہمارے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق اور مرکزی سطح پر کئے گئے فیصلوں کی پاسداری کریں۔

JKNAP News

JKNAP News